شعبہ مذہبی امور کی جانب سے ماہ رجب المبارک کی مناسبت سےثقافتی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے ماہ رجب المبارک کی مناسبت سے روضہ مبارک ابو الفضل العباس (علیہ السلام) میں ایک ثقافتی لیکچر کا انعقاد کیا۔

شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا: "شعبہ مذہبی امور اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کےاحیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہمیشہ مذہبی، ثقافتی اور تعلیمی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے اور یہ ثقافتی لیکچر بھی اس سلسلے کا حصہ ہے جس کا مقصد م آئمہ اہل بیت(ع) کے علوم و فضائل کی ترویج کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہاکہ "اس لیکچر میں ماہ رجب میں آنے والی آئمہ اہل بیت(ع) کی مناسبات کا تعارف کروایا گیا، جن میں امام محمد باقر اور امام علی نقی(علیہما السلام) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت بھی شامل ہے، نیز امامت کے مفہوم پر بات کی گئی اور ہر امام (علیہم السلام) کے خصائص اور فضائل و مناقب کو بیان کیا گیا۔"

یہ لیکچرروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی دینی مجالس کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی یاد منانا اور ان کے علم اور فضائل کو پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: