شعبہ صحن الشریف نےماہ رجب کے استقبال اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن میلاد کو منانے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ صحن الشریف نےماہ رجب کے استقبال اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن میلاد کو منانے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شعبہ صحن الشریفکے معاون سربراہ زین العابدین القریشی نے کہا: "ہمارے شعبے کے عملے نے اہل بیت علیہم السلام کے جشن میلاد کے موقع پر زائرین کے استقبال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور روضہ مبارک میں زائرین کینقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری تیاریوں میں روضہ مبارک کے اندر اور باہر ہونے والی تقریبات کے لیے جگہوں کی تیاری شامل ہے، جن میں مرکزی جشن بھی شامل ہے، جو باب قبلہ کے سامنے صحن میں منعقد کیا جائے گا۔ "

انہوں نے کہا، "اس ماہ کی پہلی بڑی مناسبت امام محمد باقر اور امام علی نقی (علیہما السلام) کا جشن میلاد ہے، اور اس یوم سعید کی مناسبت سے روضہ مبارک اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو پھولوں اور مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: