روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور اور العمید یونیورسٹی کی طرف سے نشر ہونے والے تحقیقی رسالہ "تسلیم" کا 32واں شمارہ شائع ہو گیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و مطالعات اور العمید یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے شائع ہونے والا یہ سہ ماہی نظرثانی شدہ رسالہ (Quarterly Peer-Reviewed Journal) علومِ لغتِ عربی اور اس کی ادبیات کے لیے مختص ہے، اور یہ علمی و تحقیقی مضامین کی نشر واشاعت اور علمی ترقی کے لیے حکومت کی طرف سے منظور شدہ میگزين ہے۔
یہ بتیسواں شمارہ آٹھ تحقیقی مقالات پر مشتمل ہے اور اس میں (الخطاب المحمدي وامتداداته العلوية قراءة في التأسيس البلاغي) کے عنوان سے خصوصی تحقیق کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ قرآنی مطالعات، پیغمبر اکرم(ص) کی شخصیت وسیرت، علوی تعلیمات، ادبیات، لسانیات، اور بلاغی نقد کے حوالے سے بھی تحقیقی کام اس شمارہ کا حصہ ہے۔
اس شمارہ کو پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://tasleem.alameedcenter.iq/t/index.php/t/issue/view/8
