مذکورہ بالا شعبہ کے نائب سربراہ زین العابدین قریشی نے کہا کہ ہمارے شعبہ کے عملہ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اہل بیت(ع) سے منسلک ایامِ میلاد کے پرمسرت موقع پر قمر بنی ہاشم حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے تمام زائرین کو خوشبو، پھول اور مٹھائیوں کے تحائف پیش کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ میں پہلی اہم مناسبت امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کا جشن میلاد ہے اور اسی مناسبت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور اس طرف آنے والی سڑکوں کو پھولوں اور آرائش سے مزین کیا گیا ہے۔
امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بابِ قبله کے سامنے والے بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔ اس میں اسی مناسبت سے آن لائن معلوماتی وثقافتی مقابلے کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مناسبات پر ہمیشہ اہل بیت(علیہم السلام) کی یاد میں ثقافتی، تعلیمی اور احتفالی سرگرمیاں منعقد کرتا رہتا ہے۔







