روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام محمد تقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے معلوماتی مقابلہ

روضہ حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امام محمد تقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک آن لائن معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کے پہلے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان جمعرات 9 جنوری 2025 کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے برقی پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔ انعامات وصول کرنے کے لیے فاتحین کو امام محمد تقی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مرکزی تقریب میں مدعو کیا جائے گا، کہ جو 10 جنوری 2025ء (9 رجب 1446هـ) کو مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے بیرونی صحن میں منعقد ہو گی۔

اگر کوئی فاتح اس پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تو وہ انعام وصول کرنے کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد چار دنوں کے اندر اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالی امور سے رابطہ کر سکتا ہے، اور مراجعت کے وقت اپنی شناختی دستاویزات (اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا ضروری ہے۔

مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://forms.gle/cWPmz7E2inT7v5zr7
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: