الکفیل یونیورسٹی میں شہادتِ امام علی نقی(ع) کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی نے اپنے فیکلٹی آف ڈینٹسٹری میں امام علی بن محمد الہادی(ع) کی شہادت کی یاد میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا۔

اس مجلس کا انتظام و اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ برائے نفسیاتی اور تربیتی رہنمائی کی طرف سے کیا گیا تھا، مجلس میں یونیورسٹی کی فیکلٹیز کے ڈینز اور دیگر اساتذہ و ملازمین نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے مدیر قاری مہند میالی نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا، اس کے بعد سید جعفر المروج نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام علی النقی الہادی(ع) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور اپنے مخالفین کو زہر یا مکروہ سازشوں کے ذریعے قتل کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے حکّام وقت کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے کے حوالے سے امام(ع) کے کردار کو بیان کیا۔

خطیب نے امام(ع) کے بے مثال صبر و استقامت کا تذکرہ کیا اور ظالم حکّام کے خلاف ان کی جدوجہد اور شہادت تک ظالموں کے ہاتھوں ملنے والی تکالیف کا ذکر کیا۔



قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: