روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے امام علی النقی الہادی(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں ایک دینی مجلس کا انعقاد کیا۔
شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا: شعبے نے امام علی نقی(ع) کی شہادت کی یاد میں ایک دینی مجلس منعقد کی جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجلس شعبہ کی طرف سے ماہ رجب کے لیے بنائے گئے پروگرام و لائحہ عمل کا حصہ ہے، کہ جس کا مقصد اہل بیت(ع) سے منسلک ایام کا احیاء اور ان کے علوم اور فضائل کی نشر واشاعت ہے۔
شیخ کربلائی نے بتایا کہ مجلس میں امام علی نقی(ع) کی زندگی کے مختلف مراحل اور حکمرانوں کے ظلم وستم کے مقابلے میں ثابت قدمی اور مواقف پر روشنی ڈالی گئی، اور ان کی مظلومیت کو اجاگر کیا گیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ اہل بیت(ع) کی یادگاری تقاریب کے انعقاد میں ہمیشہ سے پیش پیش رہتا ہے، تاکہ ان کے علوم، افکار اور اقدار سے لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے۔






