ديوانِ وقفِ شیعی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نئی مجلسِ ادارہ کی توثیق کر دی ہے

آج ديوانِ وقفِ شیعی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نئی مجلسِ ادارہ (بورڈ آف ڈائریکٹرز) کی توثیق کر دی ہے۔

ديوان وقف شیعی کی اس توثیقی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ: سال 2005ء میں پاس ہونے والے روضات مقدسہ اور شیعہ مزارات کے قانون نمبر (19) کے باب سوم کی شق (11) کی روشنی میں، ہم مندرجہ ذیل ناموں کی سیکرٹریٹ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے اراکین ہونے کی توثیق کرتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے اراکین درج ذیل ہیں:

1- انجینئر عباس موسیٰ احمد جودی کرخی... ڈپٹی سیکرٹری جنرل
2. سید لیث نجم عبداللہ علوان موسوی...رکن مجلسِ ادارہ
3. سید محمد عبد الحسین کاظم اشیقر... رکن مجلسِ ادارہ
4. سید عباس راشد وہاب ددہ موسوی...رکن مجلسِ ادارہ
5. سید افضل عباس مہدی شامی... رکن مجلسِ ادارہ
6. جناب کاظم عبد الحسین عبد حسین کنانی... رکن مجلسِ ادارہ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: