روضہ مبارک امام حسین(ع) کے وفد کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کو دوبارہ اس منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد

آج روضہ مبارک امام حسین(ع) کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین سے ملاقات کی اور انھیں مزید تین سال کے لیے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے پر مبارک باد پیش کی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبائچی، مختلف شعبوں کے سربراہان اور روضۂ امام حسین(ع) کے خدام پر مشتمل اس وفد نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور زائرین کی خدمت کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: