روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل جناب سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے حسینی مواکب اور انجمنوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میدانی وزٹ کیا۔
اس دوران سیکریٹری جنرل کے ہمراہ شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر اور شعبہ ہدایا و نذورات کے سربراہ سید عباس حکیم بھی موجود تھے۔
یہ وزٹ حسینی مواکب اور انجمنوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور حضرت زینب(ع) کی یاد میں ہونے والی عزائی تقریبات اور جلوسوں کے لیے کی جانے والی تیاریوں میں مدد دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اولین ترجیح اہل بیت علیہم السلام سے منسلک ایام غم پر ماتمی تقریبات کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی نقل و حرکت کو منظم کرنا ہے۔



