اس آن لائن معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کے فاتحین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسی احمد کے ہاتھوں امام محمد تقی(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات وصول کیے۔ یا تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔
جو فاتحین تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، وہ نتائج کے اعلان کے بعد 4 دن کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔






