مقام مقدسہ سامراء کے اعلی سطحی وفد کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کو دوبارہ اس منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد

مقام مقدسہ سامراء کے اعلی سطحی وفد، جس کی سربراہی اس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نافع جمیل کر رہے تھے، نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، سے ملاقات کی اور انھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دوبارہ سیکریٹری جنرل بننے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تمام اراکین، نائب سیکریٹری جنرل اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاکہ وہ زائرین کی خدمت کے لئے اپنے فرائض کو کامیابی سے جاری رکھ سکیں۔

شیعہ اوقاف بورڈ نے سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر دوبارہ تعیناتی کے لیے ایک سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق:
آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی سیستانی کی منظوری اور شیعہ اوقاف بورڈ کے قانون نمبر 57 کے آرٹیکل (4) III/E کی بنیاد پر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاءالدین کو مزید تین سال کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا جائے، اور یہ تعیناتی پچھلے عہدے کی مدت کے اختتام کے بعد شروع ہوگی۔"

دستاویز میں مزید کہا گیا، "سید مصطفی مرتضیٰ آل دیاؤ الدین کو نائب سیکرٹری جنرل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پانچ ارکان کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام خدمات انجام دے سکیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: