ملٹری کالج سے فارغ التحصیل ہونے والےطلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں وطن کی خدمت وحفاظت کا حلف اٹھایا

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں تھرڈ ملٹری کالج کےچودھویں کوالیفائنگ کورس(میڈیکل بیج) کے طلباء کی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سید محمد علی ازہر اور متعدد سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کے رسول ناجی نے کہا، " شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے تھرڈ ملٹری کالج کے چودھویں کوالیفائنگ کورس (میڈیکل بیج) سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے ایک گروپ کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے تعاون اور سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین کی ہدایات پر منعقد کی گئی تھی۔ "

طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضر ہونے، زیارت کرنے اور حلف اٹھانے کی سعادت حاصل کی اور اپنے ملک کی بہترین انداز میں خدمت کرنے، وطن عزیز اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے، دہشتگردی کے خطرے اور جرائم سے بچانے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ ہر سال مقامات مقدسہ کربلا میں عراقی ملٹری اور ڈیفنس کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے سینکڑوں افسران اور سٹاف گریجویشن کا حلف اٹھاتے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: