روضہ حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے امام علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک آن لائن معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
امام علی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کئے گئے آن لائن خصوصی ثقافتی و معلوماتی مقابلے کے پہلے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان روضہ مبارک کے برقی صفحات پر بروز اتوار (26/1/2025) کو کیا جائے گا، اور قرآن مجید کے قومی دن بروز منگل (27 رجب الأصب 1446هـ) کو انھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مبعثِ نبوی(ص) کی مناسبت سے منعقد ہونی والی محفل قرآن میں انعامات و اعزازات سے نوازا جائے گا۔
اگر کوئی فاتح اس پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تو وہ انعام وصول کرنے کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد چار دنوں کے اندر اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالی امور سے رابطہ کر سکتا ہے، اور مراجعت کے وقت اپنی شناختی دستاویزات (اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) ساتھ لانا ضروری ہے۔
اس مقابلہ میں شرکت کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://forms.gle/EsdKn79CndW8ZkAt6
