مومنین کا سپریم دینی لیڈر کے جہاد کے فتوے پہ لبیک کہنا ہی وہ چیز ہے جس نے اس فتوے کے اثر کو ظاہر کیا اور باقی مومنین کی جانوں کو محفوظ بنایا(سید عمیدی)

علامہ عمیدی

عراق کی سرزمین اور یہاں موجود مقدس مقامات کو عالمی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے اور مقبوضہ علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے خالی کرنے کے لیے آج سے ایک سال پہلے نجف اشرف میں موجود سپریم دینی لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) نے وطن کے دفاع کے واجب کفائی ہونے کا فتوی دیا تھا اس فتوی کے صدور کے ایک سال مکمل ہونے پہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اسی سلسلہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی دوسری نشست 11شعبان 1436هـ (30مئی 2015ء) کو روضہ مبارک حضرت امام حسین میں شروع ہوئی کہ جس میں آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے نمائندگان کے انچارج علامہ سید عمیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
مومنین کا سپریم دینی لیڈر کے جہاد واجب کفائی والے فتوے پہ لبیک کہنا اور میدان جنگ میں اپنے قیمتی جان و مال کو قربان کرنا ہی وہ چیز ہے کہ جس نے اس فتوے کے اثر کو ظاہر کیا اور باقی مومنین کی جانوں کو محفوظ بنایا اور ہمیشہ رہنے والے اس فتوے کو اپنے خون سے سیراب کیا۔
سید عمیدی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ یہ فتوی اس بات کا حقدار ہے کہ ہر سال اس کے صدور کی یاد منائی جائے کیونکہ اس کا صدور ایک بہت بڑا تاریخی موقف ہے اور اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا اور اس کی حمایت کرنا ہم سب کے لیے ضروری ہے۔ کچھ عرصہ پہلے امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے روضہ مبارک میں علماء نجف کے انگریزوں کے خلاف جہاد کے فتوی کے صدور کے سو سال مکمل ہونے پہ ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں کاظمیہ کے حرم کے صحن سے صادر ہونے والے اس فتوی اور اس کے بعد انگریزوں کے خلاف اعلان جنگ کی اہمیت و ضرورت کے بارے میں موجودہ نسل کو آگاہ کیا گیا اور آج ہم سب ایک دوسرے تاریخی دور سے گزر رہے ہیں کہ جس میں مومنین اعلی دینی قیادت کے حکم پہ عالمی دہشت گردوں سے برسرپیکار ہیں اور اس مقدس سرزمین کو داعش کی نجاست سے پاک کرنے کے لیے میدان جنگ میں بہادری کے جوہر دکھا رہے ہیں سو سال کے بعد ہماری آنے والی نسلیں سپریم دینی لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ الوارف) کے اس فتوے کی سوسالہ تقریبات منائیں گی اورعالمی دہشت گردوں سے برسرپیکار مومنین کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: