روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے پورے روضہ مبارک کو پھولوں، پودوں، بینرز اور آرائشی اشیاء سے سجایا ہوا ہے اور وہ اس پُرمسرت دن کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو مٹھائیاں پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) سے منسلک خوشیوں کے ایام اور خاص طور پر چہاردہ معصومین(ع) کے جشن ہائے میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اظہارِ فرح ومسرت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں اور زائرین کو پھولوں اور مٹھائیوں وغیرہ جیسے تحائف پیش کیے جاتے ہیں۔







