عباس عسکری بریگیڈ نے اپنے ماتمی جلوس کے ذریعے حضرت زینب(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا

حضرت زینب کبریٰ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے عباس(ع) عسکری بریگیڈ نے کربلا میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور اس سانحہ پر پرسہ پیش کیا۔

برگيڈ کمانڈر میثم زیدی نے اس حوالے سے بتایا کہ عباس(ع) عسکری برگيڈ نے آج اپنے جلوس عزاء کے ذریعے حضرت زینب کبریٰ(ع) کے یوم شہادت کا احیاء کیا، یہ جلوس روضہ مبارک امام حسین(ع) کے پاس سے شروع ہوا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں اختتام پذیر ہوا کہ جہاں اختتامِ جلوس پر مجلس عزاء، مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء میں شریک ہوتے ہیں کہ جن میں ایک حضرت زینب(ع) کا یوم شہادت بھی ہے۔ عباس(ع) عسکری برگیڈ ہر سال شام میں اس موقع پر روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے پاس موکب و سبیل لگاتا ہے اور عزاداروں کو خدمات پیش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مرتبہ ہمارا موکب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ اسٹریٹ پر زائرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: