کربلا میں حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں

حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ماتمی جلوسوں کی برآمدگی اور پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

شعبہ برائے حسینی شعائرومواکب نے جلوسوں کی آمد و رفت کی ترتیب، ٹائم ٹیبل اور عزاداروں کو مراسم عزاء میں خدمات فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ کاظم صالح نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مختلف گورنریٹس سے بڑی تعداد میں مواکب عزاء کربلا پہنچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداروں کے زیادہ تر جلوس پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پہنچ رہے ہیں کہ جہاں وہ پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے گزرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں قیام عزاء کے لیے داخل ہو رہے ہیں، جبکہ بعض جلوس عزاء امام حسین(ع) کے روضہ مبارک میں پرسہ پیش کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دے رہے ہیں۔

کاظم صالح نے بتایا کہ ہمارے شعبے نے جلوسوں کی آمد و رفت کی منظم رکھنے اور عزاداروں کو مراسم عزاء کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء اور دونوں مقدس روضوں کے زائرین اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل مختص کیے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: