روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل کے مشیر فاضل عوز نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن سے روانہ ہوا، اور ما بین الحرمین سے گزرتا ہوا، روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا کہ جہاں خدام نے اس سانحہ پر انھیں تعزیت و پرسہ پیش کیا۔
سید الشہداء(ع) کے روضہ مبارک میں پہنچنے پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اس سانحہ پر حزن وملال کے اظہار کے لیے مرثیہ ونوحہ خوانی کی گئی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام سال کے دوران آنے والی اہل بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کو پورے عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔














