اس خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک جضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور میں بچوں کے ڈویژن کے انچارج حسنین فاروق سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں حسنین نے متولی شرعی کو (دور العتبة العباسية المقدسة في تحقيق أهداف التنمية المستدامة بالعراق بعد عام 2017م). کے نام سے اپنے تحقیقی کام سے آگاہ کیا کہ جس میں 2017ء کے بعد عراق میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
علامہ صافی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محققین، علمی سرگرمیوں اور معاشرتی خدمت میں مددگار ثابت ہونے والے پروگراموں کو اپ گریٹ کرنے اور علمی تحقیق کو تقویت دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طر ف سے حمایت و مدد مسلسل جاری رہے گی تاکہ پائیدار ترقی کے شعبوں میں محققین اور ماہرین کے درمیان علم اور مہارت کے تبادلے کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔
جناب سید نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سرگرمیوں اور تعلیم، صحت، ماحولیات، عوامی خدمات، صنعت اور زراعت وغیرہ، جیسے شعبوں میں روضہ مبارک کے منصوبوں کو دستاویزی شکل دی جائے اور بتایا جائے کہ ان منصوبوں نے کس طرح عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کرنے کے لیے پائیدار حل فراہم کرنے میں سب سے آگے رہے۔


