کرکوک یونیورسٹی کے تعاون سے، (عفت اور جہاد) کے عنوان کے تحت منعقدہ یہ سیمینار، مذکورہ بالا شعبہ میں یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کا حصہ ہے کہ جس کا مقصد حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کا احیاء ہے۔
سیمینار کا آغاز بالترتیب تلاوتِ قرآن مجید، شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت، عراق کے قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مخصوص ترانہ "لحن الإباء" سے ہوا۔ اس کے بعد کرکوک یونیورسٹی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سید محمد عبد اللہ موسوی نے استقبالیہ خطاب کیا۔
اس سیمینار میں قنبر موسوی نے حضرت زینب کبری(ع) کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ اور زکی دامرجی نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر سیمینار کی انتظامیہ اور سیمینار میں شریک زینبی اسلامی عبایا میں ملبوس طالبات کو خصوصی طور پر تحائف اور اعزازات سے نوازا گیا۔

















