آج ایران کے وزیرِ سائنس نے متعدد ایرانی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور ان کے معاونین کے ہمراہ الکفیل یونیورسٹی کا دورہ کیا کہ جہاں ان کا استقبال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلیمی بورڈ کے صدر ڈاکٹر عباس دده موسوی، جامعہ الكفيل کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان اور دیگر تدریسی و انتظامی عملہ نے کیا۔
صراف نے کہا کہ جامعہ الكفيل کی علمی اور تعمیراتی ترقی اور یہاں استعمال ہونے والے تدریسی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات کو دیکھتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں بہت جلد جامعہ الكفيل عراقی جامعات میں سب سے آگے ہو گی اور یہ اس وقت اداری انتظامات اور منصوبہ بندی کے لحاظ سے ایک بہترین نمونہ ہے۔









