الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی نے فل پروگرامیٹک ایکریڈیشن حاصل کر لیا ہے

جامعہ الکفیل کے کلیۂ دواسازی نے پانچ سال کے لیے مکمل اور غیر مشروط پروگراماتی اعتماد (الاعتماد البرامجي الكامل) حاصل کر لیا ہے۔

کالج کے ڈین ڈاکٹر سعد مشکور ولید نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کالج آف فارمیسی نے پانچ سال کے لیے فل پروگرامیٹک ایکریڈیشن حاصل کر کے ایک غیر معمولی اکیڈمک کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ عراق میں موجود پرائیویٹ کالجوں میں سے یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا کالج بن گیا ہے جبکہ عراق کے تمام سرکاری و نجی کالجوں میں سے (بغداد یونیورسٹی کے فارمیسی کالج کے بعد) یہ ملک کا دوسرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالج نے اپنے قیام سے ہی یونیورسٹی کے واضح وژن اور اس کی صدارت کی طرف سے تدبر سے تیار کردہ منصوبہ بندی کی بنیاد پر عالمی معیار کی تعلیم دینے کو نصب العین قرار دیا تاکہ یہ کالج کے تعلیمی وتدریسی سفر میں رہنما بنیاد کی حیثیت اختیار کر لے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: