شعبہ فکری امور نے ماہنامہ "الریاحین" کا 182واں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے ماہنامہ "الریاحین" کا 182واں شمارہ شائع کر دیا ہے، جس کی اشاعت کا مقصد بچوں میں علم و ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ رسالہ بچوں اور ٹین ایجرز کے ڈویژن کی طرف سے شائع ہوتا ہے کہ جس کے انچارج حسنین فاروق نے کہا ہے: رسالہ الرياحين فنون، ادب، اور سائنس جیسے متنوع موضوعات پر مشتمل ہوتا ہے ، اور اسے اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جو بچوں کی تخیلاتی صلاحیتوں کو نکھارتا اور انھیں اکتشاف اور سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رسالہ بچوں میں پڑھنے اور ناقدتفکیر جیسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، تاکہ اپنے ثقافتی اور سماجی ماحول کے ساتھ مؤثر اور مثبت طریقے سے جڑی ہوئی ایک باشعور نسل تیار کی جا سکے۔

یہ رسالہ ما بین الجرمین میں واقع بک سٹال پر دستیاب ہے، اور آپ اس کا برقی نسخہ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

https://alkafeel.net/publications/pdf/ecb0dea5ea.pdf
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: