حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے نیمہ شعبان کے موقع پر کربلا آنے والے زائرین کے لیے 200 قسم کے طریقہ کار استعمال کئے گے......

حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کا ٹرانسپوٹ اور مشینری کا سیکشن نیمہ شعبان 1436ھ کے موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے 200 قسم کے طریقہ کار استعمال کئے گے.
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف اقسام کی گاڑیاں زائرین کو حرم مبارک تک لانے اور ان کو واپس بیرونی بس اسٹنیڈز تک لے جانے کا کام کرتی رہیں ان گاڑیوں میں بڑی بسیں ، منی بسیں ، اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔
ٹرانسپورٹ اور مشینری کے سکیشن کی طرف سے اس کے علاوہ بھی بہت سی گاڑیاں دوسرے حوالوں سے زائرین کی خدمت میں مصروف عمل رہیں کہ جن میں مختلف جگہ پر زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے کیمپس، مواکب اور حسینیات وغیرہ تک پینے کے صاف پانی کی ترسیل کے لیے ٹینکرز، سامان لانے لے جانے والی لوڈر گاڑیاں قابل ذکر تھیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سیکشن کی ایمبولینس گاڑیاں، فائر برگیڈ اور دوسری اسی طرح کی گاڑیاں شہر کے علاقوں میں گشت کرتی رہیں اور ہر وقت کسی بھی صورت حال کے لیے مکمل تیار رہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) پندرہ شعبان کی مناسبت سے کربلا میں آنے والے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کرتا ہے۔ چہلم کے بعد نیمہ شعبان ایسا موقع ہے کہ جب کربلا میں زائرین کی بڑی تعداد زیارت کے لیے آتی ہے پندرہ شعبان ہمارے بارہوں امام حضرت امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کا بھی دن ہے کہ جس میں امام حسین(ع) کی زیارت کی اہل بیت(ع) کی طرف سے بہت تاکید کی گئی ہے۔ گزشتہ سال نیمہ شعبان کے موقع پر عراق اور دوسرے ممالک سے 60 لاکھ زائرین نے کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: