روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے امام موسی کاظم بن امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مختلف دینی وعزائی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارا شعبہ نے امام موسٰی کاظم بن جعفر صادق(ع) کی شہادت کی یاد منانے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور عزائی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، جن میں سے ایک شعبہ کے معنوی و لوجسٹک سپوٹ ڈویژن کا کاظمیہ میں لگایا گیا موکب بھی شامل ہے کہ جو زائرین کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ کے وفد نے روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) کے گنبدوں پر پرچمِ عزاء کی تنصیب کی تقریب میں حصہ لیا اور اس کے بعد سے ہم ہر روز روضہ مبارک میں مجالس عزاء کا انعقاد کر رہے ہیں۔
کربلائی نے کہا کہ شعبہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں میں امام موسی کاظم(ع) کی سیرت کو اجاگر کرنے اور ان کی اقدار واصولوں کو فروغ دینے پہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے ہمارے پروگرام مسلسل چار دن سے جاری ہیں تاکہ ان کے ذریعے اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبتوں کا احیاء کیا جا سکے اور ان کی تعلیمات کی نشرواشاعت کی جا سکے۔




