کاظمیہ میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدماتی وفد نے بتایا ہے کہ وہ روزانہ 60 ہزار سے افراد کا کھانا زائرینِ امام موسی کاظم(ع) میں تقسیم کر رہے ہیں۔
وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاظمیہ میں لگایا گیا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا موکب روزانہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آئے ہوئے زائرین کو پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تین وقت کے مرکزی کھانوں کے علاوہ ان کے درمیانی اوقات میں 24 گھنٹے ہلکے پھلکے کھانے، گرم مشروبات، جوسز، پھل اور دیگر اشیاء بھی تقسیم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے موکب نے امام موسٰی کاظم(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے آنے والے زائرینِ کی خدمت کے لیے کاظمیہ میں موکب لگایا ہے جو گزشتہ کئی دن سے اپنی متنوع خدمات پیش کر رہا ہے۔










