اہلِ کربلا کا بغداد میں امام مرسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے جلوسِ عزاء

امام موسی کاظم(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے اہلیانِ کربلا نے بغداد کے نواحی شہر کاظمیہ میں ان کے روضہ مبارک کے جوار میں ماتمی جلوس برآمد کیا۔

کربلا مقدسہ کے رہنے والوں نے شعبۂ شعائر اور مواکب کے تعاون سے کاظمیہ میں امام کاظم(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں ماتمی جلوس نکالا اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) میں عزاداری و مجلس عزاء برپا کی کہ جس میں کربلا کی مختلف حسینی انجمنوں، ماتمی دستوں اور هیئات نے شرکت کی۔

اس جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) کے صحن میں مجلسِ عزاء اور ماتم داری پر ہوا، جس میں اس دردناک سانحہ کی یاد میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: