روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ خواتین سے منسلک حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین نے مجالس عزاء کے انعقاد کے ذریعے امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کا احیاء کیا۔
مذکورہ بالا ڈویژن کی سربراہ تغرید تمیمی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈویژن نے امام موسٰی کاظم(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے مرکز صدیقہ طاہرہ(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سرداب امام موسٰی کاظم(ع) اور موعظہ حسنہ پروگرام کے تحت دیگر کئی مقامات پر مجالس عزاء کا انعقاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مجالس میں (خازِنُ عِلْمِ المُرْسَلِينَ) کے عنوان سے خاکہ پیش کیا گیا جس میں بشر حافی کی توبہ، عباسی حکام کی امام(ع) کے خلاف سازشوں اور امام(ع) کی المناک شہادت سمیت امام موسی کاظم(ع) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔
یہ مجالس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خواتین کے مختلف شعبوں کی معاونت سے منعقد کی گئیں، تاکہ امام موسٰی کاظم بن امام جعفر صادق(ع) کی سیرت اور شہادت کو یاد کیا جا سکے۔




