روضہ مبارک کی جانب سے آیت اللہ مہدی آصفی(قدس سرہ) کی وفات پر تعزیتی پیغام.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے آیت اللہ شیخ محمد مہدی آصفی(قدس سرہ) کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے آیت اللہ محمد مہدی آصفی(قدس سرہ) نے اپنی عمر کا ایک عرصہ درس و تدریس میں گزارا اور دین مبین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا روضہ مبارک کے تعزیتی پیغام کی عبارت مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم (يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ) صدق الله العليّ العظيم۔۔
ہم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، مراجع عظام اور عالم اسلام کے رہنے والے مؤمنین کی خدمت میں آیت اللہ مھدی آصفی(قدس سرہ) کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خداوند عالم ان کو انبیاء، اولیاء، صدیقین، شہداء، صالحین اور آل محمد کے ساتھ قرار دے اور ان کے خانوادہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ إنّا لله وإنّا إليه راجعون".
آیت اللہ شیخ محمد مہدی آصفی(قدس سرہ) کی وفات جمعرات 16شعبان 1436ھ بمطابق 4 جون 2015ء کو ہوئی۔ آیت اللہ شیخ مہدی آصفی نے 76 سال زندگی گزاری اور مرض کی حالت میں وفات پائی، آیت اللہ 1358ھ/1939ء کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے اور سکول کی تعلیم کے بعد حوزہ نجف اشرف میں داخلہ لیا اور بہت سارے جید علماء کے زیرِ سایہ علم کی منازل کو طے کرتے رہے جن میں سے آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیمؒ اور آیت اللہ العظمی سید ابو القاسم خوئی قابل ذکر ہیں
آیت اللہ نے 15 سال تک اصول الدین کالج بغداد میں اور کلیۃ الفقہ نجف اشرف میں فلسفہ کی تعلیم دی، صدام ملعون کے دور میں نجف اشرف پر کافی سختی کر دی گئی جس کے سبب آیت اللہ نے کویت کا رخ کیا اور اس کے بعد ایران کے شہر قم کا سفر کیا جہاں انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں بحث خارج تک پڑھا اور تفسیر کے دروس پڑھنے شروع کئے آیت اللہ شیخ مہدی آصفی نے بہت سی کتابیں لکھیں جن میں سے (أثر العلوم التجريبية في الإيمان بالله) و(ملكية الأرض في الفقه الإسلامي) و(المدخل إلى دراسة نصّ الغدير) و(الدعاء عند أهل البيت) ہیں اور ان کے علاوہ بھی بہت سے موضوع پر کتابیں لکھیں۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: