روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن کے عملے نے بعثتِ نبوی(ص) کے دن روضہ مبارک میں زائرین کا مبارکباد اور متبرک تحائف کے ساتھ استقبال کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کے نائب سربراہ زین العابدین قریشی نے بتایا ہے کہ شعبہ کے ارکان نے یوم بعثت نبوی(ص) کی مناسبت سے پورے روضہ مبارک کو پھولوں، رنگا رنگ جھنڈیوں، بینرز اور آرائشی اشیاء سے سجایا اور روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کو مختلف مٹھائیاں اور متبرک تحائف پیش کیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ، اہل بیت(ع) سے منسلک پُرمسرت ایام کے موقع پر، قمر بنی ہاشم حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو خوشبو، پھول اور مٹھائیوں کے تحائف پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تمام مناسبات پر اہل بیت(ع) کی یاد میں ثقافتی، تعلیمی اور احتفالی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ علومِ اہل بیت(ع) کی نشر واشاعت، محمدی(ص) تعلیمات کی پابندی اور عترتِ رسول(ص) سے تمسلک کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔




