عراق میں موجود دینی سپریم لیڈر کی جانب سے اسلحہ ٹرینیگ حاصل کرنے کی ہدایت......

جمعہ کے خطبہ کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے عراق کی دینی سپریم لیڈر آیت اللہ سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کی وساطت سے اسلحہ اور جنگی امور کی تدریب کی دعوت دی اس دفعہ دینی سپریم لیڈر کا خطاب کالجوں اور سکولوں کے طالب علموں کو تھا کیونکہ عراق میں اس وقت کالج اور سکول میں گرمیوں کی چھٹیاں ہو چکی ہیں۔
علامہ صافی نے کہا : ہمارے نوجوان ،بچوں پر ضروری ہے کہ تعطیل کے اوقات سے فائدہ اٹھائیں بلا شبہ یہ وقت نعمت ہے ہم پر ضروری ہے کہ ہم اس سے بہترین پھل حاصل کریں وہ تمام کام جن کا پورا کرنا ان چھٹیوں میں ضروری ہے وہ ترقیاتی فکری کردار اور ثقافتی کردار ہے اور علمی اختصاصات ہیں تاکہ ان معارف میں مزید اضافہ ہو سکے۔ اس کے علاوہ دینی سپریم لیڈر نے کچھ نصیحتیں بھی فرمائیں اور آخر میں فرمایا کل تمہارے اوپر یہ بڑی ذمہ داری ہو گی تاکہ تم خدمت انجام دے سکوں۔
علامہ سید صافی نے پچھلے خطبے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی نے دینی سپریم لیڈر کی جانب سے پیغام سناتے ہوئے کہا تھا:
’’ہم پر ضروری ہے کہ ہم اپنے اندر مکمل صلاحیت پیدا کریں اپنے نفسوں اور اپنی ارواح کی پرورش کریں۔ اپنے عقیدے اور امام کی معرفت کو مضبوط بنائے جوانوں سے جنگی تدریب کروائیں جس طرح سے میرے بھائی میدان جنگ میں لڑ رہے ہیں خود کو تیار کریں۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ حالات کب تک یوں ہی رہے گے ؟۔۔۔۔پھر کہا کہ اپنی مادی قوت ،معنوی قوت اور نفسی قوت مطلوب ہے ۔۔۔تا کہ آپ اپنا مستقبل محفوظ کر سکیں ۔‘‘
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: