قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے (القرآن الكريم نور في الدنيا والآخرة) کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے (القرآن الكريم نور في الدنيا والآخرة) کے موضوع پر ندوۃ کا انعقاد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کمپلیکس سے منسلک سنٹر فار قرآنی اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے رکن ڈاکٹر حیدر فاضل نے اس حوالے سے بتایا کہ اس ندوۃ کا اہتمام مرکز کی جانب سے قرآن مجید کے قومی دن کے موقع پر کیا گیا تھا، اور اس میں انسان کے دنیاوی سفر میں قرآنی ثقافت سے وابستہ رہ اپنے راستے کی تصحیح کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست میں قرآن مجید کی اہمیت پر زور دیا گیا، کیونکہ یہ کتاب تمام انسانوں کے لیے اللہ کا آسمانی پیغام ہے اور یہ انسانوں کے راستوں کی اصلاح اور ان کی ہدایت کے لیے ایک مکمل رہنمائی ہے، اور اس میں مختلف فکری و غیر فکری اور علمی وغیر علمی رجحانات سے تعامل کے طریقہ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

نشست کے مقرر، ڈاکٹر عبد الزہرۃ زبون نے کہا ہے کہ اس علمی نشست میں کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی، جن میں قرآن کریم کی اہمیت، اہل بیت(ع) کا قرآن کی حفاظت اور اس کی ثقافت کو پھیلانے میں کردار، قرآن کے تفسیر، اس کی زبان، اور لوگوں کے اس کے بارے میں سوچنے کے انداز پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ ان افراد کے بارے میں بھی بات کی گئی جو قرآن کریم کو صرف پڑھتے ہیں مگر اس کے تفسیر کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے، یا وہ جو قرآن پر ایمان نہیں رکھتے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: