انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار جبوری نے بتایا کہ حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی تمام فنی اور لوجسٹک تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، انسٹی ٹیوٹ نے مدعو کیے گئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں، اور ان کے استقبال اور ضیافت کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہیں، اور اس کے علاوہ اسٹیج پر پیش کیے جانے والے مختلف پروگراموں کی ریہسل بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں میں قرآن کریم حفظ کرنے اور تحریری و زبانی امتحانات میں کامیاب ہو جانے والی حافظات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت متعدد قرآنی اور فنی پروگرام بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔




