امان ثقافتی سیمینار میں مہدویت پر گفتگو.....

ساتویں سالانہ امان ثقافتی سیمینار امام صادق علیہ السلام فاؤنڈیشن ہر سال روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام، روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک امام موسی کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تعاون سے دیوانیہ شہر میں قائم کرتا ہے، اس سیمینار کا موضوع گفتگو مہدویت ہے اس سیمینار میں شرکت کرنے والے افراد نے مہدویت کو دینی و عقائدی لحاظ سے ثابت کرنے اور ہر مومن کا اس پر عقیدہ رکھنے پر دلائل پیش کئے اہل اسلام میں جتنے بھی مذاہب ہیں ہر ایک کے نزدیک عقیدہ مہدویت موجود ہے لیکن ہر کسی کا اس میں اختلاف ہے۔
امام صادق علیہ السلام فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب شیخ عقیل علی زبیدی نے بتایا: ساتویں سالانہ امان ثقافتی سیمینار جس کا شعار ((امام مهدي(عجّل الله تعالى فرجه) محيي معالم الدين وماء معين المجاهدين)) ہے، اس سیمینار کا مقصد مہدویت کی ترویج کرنا ہے، اس سیمینار کے ضمن میں دیگر مختلف موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی جس میں سے اخلاقیات پر شیخ حبیب کاظمی نے گفتگو کی کہ اخلاقی حوالے سے امام کی غیبت کے زمانہ میں ہماری کیا ذمہ داری ہے اور اسی طرح عقائدی حوالے سے شیخ علی آل محسن نے شیعہ اور اہل سنت کے نزدیک جو امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف پر روایات ہیں اس پر گفتگو کی.
یہ بات واضح رہے کہ سالانہ امان ثقافتی سیمینار کو امام صادق علیہ السلام فاؤنڈیشن عراق میں موجود مقدس روضوں کے تعاون سے سات سال سے قائم کرتا آ رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: