قر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ آن لائن معلوماتی و ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو انعامات اور اعزازات سے نواز دیا گیا ہے۔
اس آن لائن معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کے فاتحین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسی احمد، مجلس ادارہ کے رکن سید افضل شامی اور دفتر متولی شرعی کے مدیر سید جواد حسناوی کے ہاتھوں حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات وصول کیے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔
جو فاتحین تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔

