شہید حمودی صبیح عبد عذاب الاسدی

تشیع جنازہ کے مراسم
بسم الله الرحمن الرحيم (وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ أَمْوَاتاً بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ) صدق الله العليُّ العظيم..
اور جو لوگ راہ خدا میں مارے گئے ہیں قطعاً انہیں مردہ نہ سمجھوبلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس سے رزق پا رہے ہیں۔
ہم نے شہادت کا راستہ اپنے آقا و مولا امام حسین علیہ السلام سے سیکھا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور العباس یونٹ کی جانب سے 21 شعبان 1436ھ بمطابق 9 جون 2015ء کو جام شہادت حاصل کرنے والے حمودی صبیح عبد عذاب الاسدی کا اظہار افسوس کیا گیا حمودی صبیح عبد عذاب الاسدی لبیک یا حسین آپریشن کے دوران بلد اور دجیل شہر کے درمیان شہید ہوئے۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے شہید کے تشیع جنازہ کے مراسم ادا کئے گئے جس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سیکشنوں کے سربراہان اور العباس یونٹ کے افسران کے علاوہ دونوں روضوں کے خدام اور کافی تعداد میں زیارت کے لیے آئے ہوئے مؤمنین نے شرکت کی۔
یہ بات یاد رہے کہ شہید حمودی صبیح عبد عذاب الاسدی نے خود ساخت بموں کے ذریعے عالمی دہشت گردوں سے منطقہ سید غریب کو آزاد کروایا تھا اور عالمی دہشت گردوں کا بھاری نقصان پہنچایا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: