اس عبادتی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، نائب سیکرٹری جنرل عباس موسٰی احمد، اور مجلس ادارہ کے اراکین سید ليث موسوی، ڈاکٹر عباس ددہ موسوی اور ڈاکٹر افضل شامی کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور خدّامِ روضہ نے شرکت کی۔
سید ليث موسوی نے اس حوالے سے بات کر تے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے جشن میلاد کے بابرکت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے روضہ مبارک میں خصوصی عبادتی مراسم کی ادائيگی مراسم کی ادائیگی کا اہتمام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدامِ مرقدِ ابو الفضل العباس(ع) ہر سال اس دن ان کے مرقد پر تجدیدِ عہدِ ولاء اور اس مبارک دن کے احیاء کے لیے خصوصی حاضری دیتے ہیں۔
واضج رہے کہ اس طرح کی ایک عبادتی تقریب ہر ہفتے پیر اور جمعرات کے روز بھی منعقد ہوتی ہے، جس میں روضہ مبارک کے خدام حضرت عباس(ع) کی ضریح کے سامنے کھڑے ہو کر زیارت اور خصوصی ترانہ (لحن الإباء) پڑھتے ہیں۔





















