عراق میں تعینات عمان کے سفیرمحمود بن مہنا خروصی اور مختلف کاروباری شخصیات کے ہمراہ آنے والے وزیر کا استقبال روضہ مبارک کے نائب سیکرٹری جنرل عباس موسٰی احمد، دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے کیا۔
خروصی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس زیارت کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف منصوبوں کے بارے میں جاننا تھا، ہمیں منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی، کہ جن میں تعمیراتی اور سرمایہ کاری سے متعلق منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے منصوبے کربلا گورنریٹ کے لیے ایک اہم اضافہ ہیں اور ان کی بدولت گورنریٹ میں فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آ رہی ہے۔
عمانی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زیارت ادا کیے اور الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کا وزٹ بھی کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سماجی خدمات اور کاوشوں کو دیکھنے اور جاننے کے لیے ملکی وغیر ملکی وفود اور شخصیات آتے رہتے ہیں کہ جن میں سے اکثر کا مقصد مشترکہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔









