روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کو حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کو حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام حسین(‏ع) کے اعلی سطحی وفد نے مبارکباد پیش کی۔

روضہ مبارک امام حسین(‏ع) کے سیرٹری جنرل سید حسن عبائچی، ان کے نائب سید محمد حسن بحر العلوم، اور دیگر خدامِ روضہ پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے آج بروز چار شعبان
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور وہاں موجود خدامِ روضہ کو حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

وفد کے پہنچنے پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، ان کے نائب غباس موسی احمد، مجلس ادارہ کے ارکین سید لیث موسوی اور سید عباس ددہ موسوی، دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور مختلف شعبوں کے سربرہان نے ان کا استقبال کیا۔

وفد میں شامل سید بحر العلوم نے اس بارے میں بات کر تے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کے وفد روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے خدام کو چار شعبان کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفد ہاتھوں میں پھولوں کے گل دستے اور پھولوں کی چادریں ہاتھوں میں لیے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) سے روانہ ہوا تو زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ اس مراسم میں شریک ہو گئی اور پھر سب نے مل کر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زيارت ادا کیے اور خدامِ روضۂ حضرت عباس(ع) کو مبارکباد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: