روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دیوانیہ میں الوفاء فیملی پارک کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے دیوانیہ گورنریٹ میں الوفاء فیملی پارک کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

اس پارک کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے "اللواء عالمی کمپنی" اور "عباس(ع) عسکری برگیڈ" نے سرانجام دیا ہے۔

دیوانیہ میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے، شیخ باسم وائلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں الوفاء فیملی پارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس گورنریٹ کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ جبکہ اس سے پہلے یہ مقام کچرے اور گندے پانی کی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معاون سیکرٹری جنرل اور عباس(ع) عسکری برگيڈ کے کمانڈر میثم زیدی نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ جگہ ڈیڑھ سال پہلے تک گندے پانی، کچرے اور بیماریوں کا گڑھ تھی، اس کے بعد اہل علاقہ کی درخواست پر ہماری ٹیم نے اس 7500 مربع میٹر رقبے کو ایک فیملی پارک میں تبدیل کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں نے عباس(ع) عسکری برگیڈ کے توسط سے روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) سے اس مسئلہ کے حل کے لیے درخواست کی تھی، اور جب روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کو ان حوالے سے مطلع کیا گیا تو انھوں نے اس شہر کے شہداء اور لوگوں کی قربانیوں سے حقِ وفا کے طور پر اس جگہ کی بحالی اور اسے خوبصورت پارک میں تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: