جنگ کے میدان میں قرآن مجید کی تلاوت....

رسول اکرم (ص) سے روایت ہے: (أهل القرآن في أعلى درجةٍ من الآدميّين ما خلا النبيّين والمرسَلِين، فلا تستضعفوا أهل القرآن وحقوقهم، فإنّ لهم من الله لمكاناً).
قرآن کی تلاوت کرنے والے انبیاء اور مرسلین کے علاوہ تمام انسانوں سے بلند مقام رکھتے ہیں اور تلاوت قرآن کرنے والوں کو کمزور مت سمجھو کیونکہ اللہ کے نزدیک ان کا ایک بلند مقام ہے۔
پس یہ کیسا منظر ہو گا کہ جب ایسے لوگ جو تلاوت قرآن کے ساتھ ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد بھی کرتے ہوں؟
العباس عسکری یونٹ نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے تحت قرآنی محافل منعقد کی جس میں رضا کاروں کی بڑی تعداد نے قرآن مجید کی تلاوت میں حصہ لیا تلاوت قرآن مجید کے اختتام پر رضا کاروں میں قرآن مجید کو بطور ہدیہ تقسیم کیا گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ قرآن مجید کی تلاوت سے جہاد کا میدان اور روشن ہو جاتا ہے اور مجاہدین کے دلوں کو وہ سرور حاصل ہوتا ہے کہ جس کو کوئی بیان نہیں کر سکتا اور اللہ کے پاک کلام سے مجاہدین کے جذبے اور بلند ہوتے ہیں اور فتح اور نصرت کو وہ یقینی بناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: