امام مہدی(عج) اور جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ایک معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔
بروز ہفتہ، 8فروری 2025ء کو اس مقابلے کے پہلے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے برقی پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا۔
جناب علی اکبر(ع) کے بارے میں معلوماتی مقابلہ جیتنے والوں کو انعامات حضرت علی اکبر(ع) کے جشن میلاد میں دیئے جائيں گے، کہ جو بروز اتوار 9فروری 2025ء کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں منعقد ہو گا۔
جناب علی اکبر(ع) کے بارے میں معلوماتی مقابلہ میں شرکت کے لیے یہاں کلک کریں۔
امام مہدی(عج) کے بارے میں معلوماتی مقابلہ جیتنے والوں کو امام مہدی(عج) کے جشن میلاد میں انعامات دیئے جائيں گے، کہ جو بروز پیر 10فروری 2025ء کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں منعقد ہو گا۔
امام مہدی(عج) کے بارے میں معلوماتی مقابلہ میں شرکت کے لیے یہاں کلک کریں۔
اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تو وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
