(الباھر) رسالہ نے بین الاقوامی نمبر شمار حاصل کر لیا.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر ثقافت سیکشن کے تحت بنائے گئے مرکز العمید الدولی للداسات و البحوث نے (الباھر) رسالہ کے لئے بین الاقوامی طور پر نمبر شمار اور اعتماد حاصل کر لیا ہے جیسے عالمی معیار کے مطابق علمی و تحقیقی رسالے شائع ہوتے ہیں اور عراق کی وزارت تعلیم نے (الباھر) رسالہ کو علمی دنیا میں ترقی کے موقع دینے والا قرار دیا ہے۔
(الباھر) رسالہ سہ ماہی طور پر شائع کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی علمی معیار کے مطابق مضامین شائع کئے جائیں گے، (الباھر) رسالہ کو جو بین الاقوامی نمبر شمار دیا گیا ہے وہ (2312-5721ISSN) ہے اور عراق کی لائبریری کے مطابق اس کو (0083-2313) 1992 سن 2014ء نمبر دیا گیا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کےمشہور القاب میں سےایک "الباھر" بھی ہے اور اسی مبارک لقب کے نام سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک سہ ماہی رسالہ "الباھر" شائع ہوتا ہےعربی میں چھپنے والا یہ رسالہ جدید سائنسی تحقیقات و انکشافات اور ایجادات پر مشتمل مضامین کو شائع کرتاہے اور مختلف انسانی شعبوں میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے اس رسالہ کے شائع کرنےکا مقصد سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلاب تک نت نئی معلومات پہنچانا اور انھیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے علمی مدد فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: