روضہ مبارک کی مرکزی تقریبات کی کمیٹی کے رکن سید عقیل یاسری نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ پراجیکٹ میں امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع) اور امام سجاد(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب متنوع فقرات پر مشتمل تھی، جن میں اس مبارک مناسبت سے خطابات، نظمیں اور قصیدے سرفہرست ہیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے منسلک تمام مناسبات پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مختلف مقامات پر ثقافتی، معلوماتی اور دینی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ مومنین میں مذہبی ثقافت کی ترسیخ اور دینی بیداری میں کردار ادا کیا جا سکے۔








