شعبہ ضریح سازی: امام حسین(ع) اور امام تقی(ع) کے سرداب کے لیے بنائی گئیں ضریحوں کی طلائی پالش عنقریب مکمل ہو جائے گی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ضریح وابواب سازی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک امام محمد تقی(ع) کے سرداب میں نصب کرنے کے لیے بنائی گئیں ضریحوں پر سونے کے پانی سے پالش کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ ناظم غرابی نے بتایا ہے کہ شعبہ کی گولڈ پالش ورکشاپ کا عملہ تانبے کے حصوں کو 24 کیرٹ سونے کے پانی سے پالش کر رہا ہے اور اس کے لیے مخصوص برقی آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پالش کا کام تقریباً ایک مہینہ پہلے شروع ہوا تھا اور اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس میں مطلوبہ ہم آہنگی اور جمالیاتی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حصوں کے رنگ کو یکجا کرنا شامل ہے۔

غرابی نے یہ بھی بتایا کہ اگلے چند دنوں میں ان حصوں کی جوڑنے اور اپنی جگہوں پر نصب کرنے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

شعبہ کے سربراہ نے روضہ مبارک کے مرکزی ادارہ کے ان منصوبوں میں مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: