اس حوالے سے حرم شریف یونٹ کے انچارج محمد عصام نے بتایا ہے کہ اس دو روزہ کورس کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی جانب سے کیا گیا تاکہ حرم کے خدام میں روحانی تکامل کو مزید بڑھایا جا سکے اور انھیں ان مناسبات کے لیے ذہنی و روحانی طور پر تیار کیا جا سکے کہ جن میں ایک ہی وقت میں ملینز زائرین روضہ مبارک میں حاضری دیتے ہیں۔
کورس کے شرکاء سے خطاب کے لیے مدعو شیخ محمد جعفر طبسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نشست شرکاء کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس میں مرقدِ ابو الفضل عباس(ع) کے زائرین کے ساتھ بہترین برتاؤ اور تعامل سے متعلق اہم امور اور مرقد مطہر کے خدام کے بارے میں مثبت تاثر کو قائم رکھنے پر پر بات کی گئی۔







