رضا کاروں کی فتح اور کامیابیوں پر ما بین الحرمین کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جشن...

عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کے لئے دئیے گے واجب کفائی فتوی کے ایک سال پورا ہونے پر اور رضا کاروں کی فتح اور کامیابیوں پر ما بین الحرمین کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کربلا اور کربلا سے خارج رہنے والے شعراء کے علاوہ مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ما بین الحرمین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ جناب استاد علی الباوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی سپریم لیڈر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی جانب سے دئیے گئے واجب کفائی فتوی کی وجہ سے عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کامیاب ہو سکی اور اسی سلسلہ میں ہم نے یہ جشن کا پروگرام رکھا ہے جس میں کربلا اور خارج کربلا سے تعلق رکھنے والے شعراء نے اپنے اشعار کے ذریعے رضا کاروں اور سیکورٹی فورسز کے جذبوں کو اور بڑھا دیا۔
علی الباوی نے مزید بتایا: رضا کاروں نے عراق کی سر زمین کو دشمنوں کے لئے تنگ کر دیا جس کی وجہ سے رضا کاروں اور سیکورٹی فورسز نے عالمی دہشت گردوں سے بعض علاقوں کو فتح کر کے عراقی عوام کے سپرد کر دئیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: