مذکورہ بالا شعبہ کے نائب سربراہ کاظم صالح مہدی نے کہا کہ حسینی مواکب قانونی ضمانت، رسمی اجازت نامہ اور کربلا پولیس کے قانونی شعبہ اور حرمین شریفین ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ غیر ملکی مہمانوں اور زائرین ڈویژن کے تعاون اور ہم آہنگی سے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ملکی اور غیر ملکی زائرین متوقع بڑی تعداد کے پیش نظر مواکب زائرین کو وسیع پیمانے پر خدمات فراہم کریں گے، انھوں نے مراسم زیارت میں شریک زائرین کی سلامتی کے لیے متعلقہ حکام کی طرف سے مقرر کردہ تنظیمی وانتظامی قواعد وضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ پندرہ شعبان کو دسیوں لاکھ زائرین امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے احیاء اور روضاتِ کربلا کی زيارت کے لیے کربلا آتے ہیں۔





