روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اہل بیت یونیورسٹی میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا میں واقع اہل بیت(ع) یونیورسٹی کی عراقی عبایا پہننے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے کیا کہ جس میں 250 طالبات نے شرکت کی۔

تقریب میں روضہ مبارک کے نائب سیکرٹری جنرل سید عباس موسى احمد، مختلف شعبوں کے سربراہان، متعدد علمی اور مذہبی شخصیات اور بہت سے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

قاری لیث عبیدی نے تلاوت قرآن مجید سے تقریب کا آغاز کیا، اس کے بعد شہداء عراق کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی گئی، پھر عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (نشيد الإباء) پڑھا گیا۔

تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں اہل بیت(ع) کے فرامین اور حضرت زینب(ع) کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے عراقی عبایا کے پہننے کی اہمیت اور اسلامی اقدار کی پاسداری پر زور دیا۔

اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر حمید نجدی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا، جبکہ طالبات کی جانب سے حوراء ہمام نے ایک پرجوش تقریر کی۔ شاعر علی الصفار اور شاعر احمد الزاملی نے اس موقع پر اپنی خوبصورت نظمیں پڑھیں۔ اور تقریب کے اختتام پر اہل بیت یونیورسٹی کی عراقی عبایا پہننے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ یہ تقریب طالبات میں دینی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے اور عراقی عبایا کو عصمت، عزت اور قومی شناخت کی ایک اہم علامت کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ روضہ مبارک نے اس طرح کی تقریبات دیگر عراقی یونیورسٹیوں میں بھی کی منعقد کی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: